حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی آيت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں آيت الله العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے برادرِ گرامی کی وفات پر ان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
رہبرِ انقلابِ اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمٰن الرحیم
حضرت آیت الله آقائے سیستانی دامت برکاتہ!
آپ کے برادرِ گرامی کے انتقال پر میں آپ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کی مغفرت اور ان کے اجداد طاہرین علیہم السّلام کے ساتھ ان کے محشور ہونے کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
18 جنوری 2025ء









آپ کا تبصرہ